لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ملیح آباد پولس نے سنیچر کی دیر رات کسمنڈی کلاں سے ایک کسان کے گھر سے دس لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کرتے ہوئے کسان کو گرفتار کر لیا اور پوچھ گچھ جاری ہے۔ اس کے علاوہ نگوہاں میں قصبہ موڑ کے نزدیک پولس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضہ سے ایک دس لیٹر کا کین برآمد ہوا جس میں ناجائز شراب بھری ہوئی تھی۔ پولس نے اسے گرفتار کر کے رپورٹ درج کر لی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ملیح آبادکے کسمنڈی کلاں کے
رہنے والے کسان منوج کمار کے گھر سے پولس نے دس لیٹر ناجائز شراب برآمد کی۔ پولس نے منوج کر گرفتار کر لیا۔
پولس کا کہنا ہے کہ منوج کے ساتھ اس کے گھر میں نصف درجن دیگر افراد بھی تھے۔ جنہیں پولس کے آنے کی بھنک مل گئی اور وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
انسپکٹر ملیح آباد نے بتایا کہ مفرور افراد کی تلاش پولس کر رہی ہے اور جلد ہی وہ پولس کی گرفت میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ نگوہاں پولس نے بتایا کہ پولس کو اطلاع ملی کہ دو افراد ناجائز شراب فروخت کرنے کی کوشش میں نکلے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی۔ پولس کو دیکھتے ہی ان میں سے ایک نوجوان فرار ہو گیا لیکن دوسرا گرفتار کر لیا گیا۔ تحقیقات کرنے پر اس نے اپنا نام رام ولاس بتایا ہے۔ پولس کے مطابق رام ولاس کے قبضہ سے شراب سے بھرا ہو ا دس لیٹر کا کین برآمد ہوا۔