لکھنؤ(بیورو)ملیح آباد علاقہ میںمنگل کی صبح ہردوئی کی جانب سے آرہی روڈویز بس نے ایک شخص کو کچل دیا۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا ۔
موصول اطلاع کے مطابق ملیح آباد تھانہ حلقہ کے احمد آباد کٹولی گاؤں کے انتظار علی منگل صبح کسی کام سے ہردوئی روڈ پر گئے تھے کہ ہردوئی کی طرف سے آرہی قیصر باغ ڈپو کی روڈویز بس نے انہیں کچل دیاجس سے وہ شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے وقت موجود گاؤں والوں نے بس روک کر ڈرائیور اشوک کمار یادو کی پٹائی کر دی اور لکھنؤ ہردوئی شاہراہ جام کر دی۔ لیکن پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور بس کو قبضے میں لے لیا۔
ڈرائیور کے شناختی کارڈ کے مطابق اس کے ڈی ایل کی مدت گذشتہ سال دسمبر ماہ کی ۳۱تاریخ تک تھی وہ گاؤں باوٹ مئو تھانہ ملہور ضلع ہردوئی کا رہنے والا ہے۔ گاؤں والوںکو مطالبہ تھا کہ گاؤں میں چار بریکر بنائے جائیں اور زخمی کے کنبہ کو معاوضہ دیاجائے اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔ ایس ڈی ایم نند لال سنگھ نے موقع پر پہنچ کر گاؤں والوں کو کارروائی کی یقین دہانی کرا ک
ر تین گھنٹے سے لگاجام ختم کرایا۔