لکھنؤ:ملیح آباد پولیس نے گئو کشی ایکٹ کے معاملہ میں فرار چل رہے پانچ ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کوآج صبح گرفتار کیا ہے۔ سی او ملیح آباد ابھے ناتھ تیواری نے بتایا کہ ملیح آباد پولیس نے منگل کی صبح مخبر کی اطلاع پر گڑھی جندور کے رہنے والے متین کو اس کے گاؤں سے گرفتارکیا۔ ملزم کے خلاف گزشتہ برس گئوکشی ایکٹ کی رپورٹ درج تھی جو مذکورہ معاملہ میں فرارچل رہا تھا، پولیس نے اس کی گرفتاری پر پانچ ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ ملزم متین ملیح آباد کوتوالی کا ہسٹری شیٹر ہے اس کے خلاف لکھنؤ اور ہردوئی میں ۵۱معاملے درج ہیں۔