ملیشیا۔ ہندوستان کے
120, ڈالر انعامی ملیشیا گراں پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ -2014 کے مردوں کے سنگلز زمرے کے فائنل میں ہار گئے ہیں ۔ فائنل میں آٹھویں سینئر کھلاڑی سوربھ کا سامنا انڈونیشیا کے سائمن سیتوسو سے ہوا ۔ سیتوسو نے سوربھ کو 15-21 ، 21-16 ، 21-19 سے شکست دی۔ یہ میچ 69 منٹ چلا ۔ سوربھ اور سیتوسے کے درمیان یہ دوسرا مقابلہ تھا ۔ دونوں ہی بار سیتوسو نے بازی ماری ہے ۔ غور طلب ہے کہ سوربھ کو سیمی فائنل مقابلے میں واک اوور ملا کیونکہ ان کے حریف ویگ فینگ چونگ کورٹ میں نہیں اتر سکے تھے ۔