اپوہ۔ دو میچوں کے بعد بھی جیت سے محروم ہندوستانی ہاکی ٹیم کل ملیشیا کے خلاف تیسرے لیگ میچ میں جیت درج کرکے اذلا شاہ کپ میں اپنی مہم کو راہ پر لانے کے ارادے سے اترے گی۔نئے چیف کوچ پال وان کے کمان سنبھالنے کے بعد اس سے پہلے ٹورنامنٹ میںہندوستان ابھی تک جیت درج نہیں کر سکا ہے۔پہلے میچ میں اس نے کوریا سے ڈرا کھیلا جبکہ کل نیوزی لینڈ نے اسے شکست دی۔دوسری طرف عالمی رینکنگ میں ہندوستان 9 سے تین پائیدان نیچے قابض ملیشیا نے عالمی چمپئن آسٹریلیا کو سخت چیلنج دیاحالانکہ اسے 2۔3 سے شکست جھیلنی پڑی۔ ملیشیا کو گھریلو حمایت بھی حاصل ہوگا لہذا یہ دیکھنا ہوگا کہ ہندوستانی دباؤ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیسے کرتے ہیں۔ہندوستان نے گزشتہ دو میچوں میں خراب نہیں کھیلا۔
گیند پر کنٹرول کے معاملے میں وہ اول رہے لیکن اچھے موو کو تکمیل تک نہیں لے جا سکے۔اس کے علاوہ ڈیفنس دباؤ میں کھیل متاثر ہوا۔ ہندوستانی اسٹرائیکر خاص رمندیپ سنگھ بالکل فارم میں نہیں نظر آئے۔آکاش دیپ اور نین تھمیا نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن رمندیپ نے کئی موقع گنوائے۔نوجوان اسٹرائیکر مندیپ سنگھ کوریا کے خلاف میچ میں زخمی ہو گئے اور کل نہیں کھیل سکے تھے ۔انہیں ابھی ٹھیک ہونے میں اور وقت لگے گا۔ہندوستان کو پنالٹی کارنر پر بھی محنت کرنی ہوگی جو اس کا مضبوط موقف ہے چونکہ ٹیم میں وی آر رگھوناتھ اور روپندر پال سنگھ جیسے دو عالمی معیار ڈریگ فلر موجود ہیں۔کوچ وان نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹیم کو اچھے نتائج کیلئے میدان پر غلطیاں کم کرنی ہوںگی۔انہوں نے کہایہ بدقسمتی کی بات ہے لیکن ہمارے کھیل میں کوئی خرابی نہیں ہے۔ہم اچھا کھیلنے کے باوجود نتائج نہیں لا پا رہے ہیں۔وقت کے ساتھ ساتھ نتائج ملیں گے لیکن میرا خیال ہے کہ غلطیاں کم ہونی چاہئے۔دوسری طرف ملیشیا اپنے گھریلو ناظرین کو خوش کرنے کی قواعد میں جیت کی فراق میں ہوگا۔پہلے دونوں میچ ہارنے کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف محنتی مظاہرہ کرکے اس نے لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔اس نے پہلے گول کیلئے آسٹریلیا کو 43 منٹ انتظار کرایا اور جوابی حملوں پر گول بھی کیا۔اس مظاہرے کو دیکھ کر ہندوستانی ٹیم ملیشیا کو ہلکے میں لینے کی غلطی نہیں کر سکتی۔وان نے کہاملیشیا کی کارکردگی سے میں حیران ہوں۔مجھے یقین ہے کہ یہ بہترین میچ ہوگا۔ماحول بھی شاندار رہے گا۔