ممبئی:ممبئی شیئربازار کا سنسیکس آج ۱۵۰ پوائنٹ سے زیادہ کی گراوٹ کے ساتھ ۹۳ء۲۵۷۰۵ پوائنٹ پر بند ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر کمزور رخ کے درمیان جمعرات کو امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود کی تخفیف کے بارے میں فیصلے سے پہلے یہ گراوٹ درج کی گئی ہے۔ کاروباریوں کے مطابق ایشیا کے دیگر بازاروں میں کمزور رخ سے بھی رجحان متاثر ہوا چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس ۳۰۰۰ پوائنٹ سے نیچے آگیا۔ غیر قانونی کاربار پر روک لگانے کےلئے کی جا رہی کارروائی کو لیکر بھی سرمایہ کار فکر مند ہیں ۳۰ شیئروں والا ممبئی شیئر بازار کا سنسیکس کاروبار کے دوران ۸۳ء۲۵۹۰۹ اور ۳۷ء۲۵۶۴۹ کے دائرے میں رہا اور آخر میں ۷۷ء۱۵۰ پوائنٹ یا ۵۸ء۰فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۹۳ء۲۵۷۰۵ پوائنٹ پر بند ہوا۔
نیشنل اسٹاک اکسچینج کا نفٹی بھی ۱۵ء۴۳ پوائنٹ یا ۵۵ء۰ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۱۰ء۷۸۲۹ پوائنٹ پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران یہ بلند سطح ۰۰ء۷۸۸۰ اور کم سے کم ۷۵ء۷۷۹۹ پوائنٹ کی سطح تک گیا۔ سنسیکس کے شیئروں میں سب سے زیادہ نقصان میں ٹا ٹا اسٹیل رہا اس میں ۰۸ء۵ فیصد کی گراوٹ آئی اس کے بعد ویدانتا ۰۶ء۴ فیصد کا نمبر رہا۔ جن دیگر شیئروں میںگراوٹ درج کی گئی اس میں ٹا ٹا موٹرس،ایل اینڈ ٹی، ہنڈالکو، ایکسس بینک، مہندرا اینڈ مہندرا اور ہیرو موٹو کارپ شامل ہیں۔ وہیں دوسری جانب ماروتی سوزوکی کا شیئر ۲۵ء۰ فیصد مضبوط ہوا۔ فائدہ میں رہنے والے دیگر شیئروں سن فارما، آئی ٹی، ہند یو نی لیور، این ٹی پی سی، ریلائنس انڈسٹریز، لیوپن اور او این جی سی شامل ہیں۔ سنسیکس کے تیس شیئروں میں سے ۲۳ نقصان میںجب کہ سات فائدہ میں رہے۔