ممبئی۔ دہلی ڈریمز نے دلچسپ مقابلے میں یہاں ممبئی ٹینس ماسٹرز کو 27-21 سے ہرا کر پہلی چمپئن ٹینس لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی۔دہلی کی ٹیم گھریلو اور مخالف کے میدان کی بنیاد پر کھیلے گئے راؤنڈ رابن مقابلوں کے بعد تین ٹیموں کے گروپ میں سب سے اوپر پر رہی۔ ٹیم
نے تین میچ جیتے جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے تین پوائنٹس ہیں۔دہلی کی ٹیم کی جیت میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کا اہم کردار رہا جنہوں نے پوری طرح فٹ نہیں ہونے کے باوجود اسپین کے ٹومی روبریڈو کو پانچویں میچ میں شکست دی۔ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں 2-2 سے برابر چل رہی تھی۔ دن کا اپنا تیسرا میچ کھیل رہے روبریڈو اگرچہ کیون کے خلاف تکی لگ رہے تھے۔ دنیا کے 16 ویں نمبر کے کھلاڑی کیون نے اپنی بااثر سروس اور طاقتور میدانی شاٹ کی بدولت 4-0 کی برتری بنائی۔ روبریڈو نے اس کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑی کی سروس توڑی لیکن کیون نے بھی اگلے گیم میں ان کی سروس توڑی اور پھر اپنی سروس بچا کر میچ جیت لیا۔دہلی نے کل 11 میچ سیٹ جیتے جبکہ نو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی کی ٹیم چھ ہی میچ جیت سکی جبکہ نو میں اسے شکست ملی۔ گروپ کی تیسری ٹیم پنجاب مارشلس نے آٹھ میچ جیتے جبکہ سات میچ گنوائے۔ ممبئی اور پنجاب کے درمیان ابھی ایک میچ بچا ہے جو اب محض رسمی کا ہے۔ لیگ منتظمین نے پریس ریلیز میں بتایا کہ شمالی اور جنوبی گروپ کے راؤنڈ رابن میچوں کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ جیتے اور ہارے گئے مقابلوں کی تعداد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ جیتے اور ہارے گئے مقابلوں کی تعداد برابر ہونے کی صورت میں سب سے زیادہ گیم جیتنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی۔ ممبئی اور پنجاب کے درمیان شمالی زون لیگ میچ دہلی میں 26 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ممبئی اور پنجاب کے اب ایک ایک پوائنٹس ہیں اور اس میچ میں جو ٹیم جیت درج کرے گی اس کے بھی دو ہی پوائنٹس ہو پائیں گے اور ایسی صورت میں دہلی کا فائنل میں پہنچنا طے ہے۔اس سے پہلے دہلی نے مقابلے کی اچھی شروعات کی جب 2003 کے فرانسیسی اوپن چمپئن یوآن کارلوس فرییرو نے ممبئی کے دو بار کے سابق فرانسیسی اوپن چمپئن سرگی برگیرا کو 6-3 سے شکست دے کر اپنی ٹیم کو آگے کیا۔ روبریڈو نے حالانکہ اس کے بعد ایلج کورنیٹ کے ساتھ مل کر مخلوط ڈبلز میں پچھڑنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے دہلی کے صنم سنگھ اور ایلینا نووچ کی جوڑی کو 6-4 سے شکست دے کر ممبئی کو برابری دلا دی۔ خواتین سنگلز میں سربیا کی یوونچ نے 5-5 پر اسکور برابر رہنے کے بعد ٹائی بریکر میں کورنیٹ کو شکست دے کر میچ 6-5 سے جیت کر دہلی کو آگے کیا۔ ممبئی نے رام بالاجی اور روبریڈو کی موجودگی میں مرد ڈبلز میچ ٹائی بریکر کے بعد 6-5 سے جیت کر 2-2 سے برابری حاصل کی۔ ممبئی کی جوڑی نے فریرو اور صنم سنگھ کو شکست دی۔اینڈرسن نے حالانکہ فیصلہ کن میچ میں جیت درج کرتے ہوئے ممبئی کے کامیابی حاصل کرنے کے خواب کو توڑ دیا۔