کلکتہ:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 27مئی کو دوسری مرتبہ وزارت اعلیٰ کا حلف لینے کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی، بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ، بھوٹانی وزیراعظم سمیت کئی اہم شخصیتوں کو دعوت دی ہے ۔دیگر اہم مہمانوں میں اتر پردیش کے وزیر اعلیً اکھلیش سنکھ یادو ، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجری وال ، راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کو دعوت دی گئی ہے ۔ترنمول کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ تقریب حلف برداری میں قومی ، بین الاقومی لیڈروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔جن لیڈروں کو دی گئی ہے ان میں وزیر اعظم مودی ، بنگلہ دیشی وزیر اعظیم شیخ حسینہ، بھوٹان کے لیڈر تیشرنگ توبگے شامل ہیں ۔جمعہ کے دن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے راج بھون جاکر گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا ۔2011کی طرح وہ راج بھون میں حلف نہیں لیں گی بلکہ اندرا گاندھی سرانی میں واقع ریڈ روڈ پر عوام کے سامنے وہ حلف لیں گی۔ترنمول کانگریس نے 211سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے ۔