کلکتہ:مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس تین دہائی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے اپنے تمام مخالفین اور اپوزیشن جماعتوں آؤ ٹ کردیا ہے ۔تادم تحریر ترنمول کانگریس نے 119سیٹوں پر جیت حاصل کرلی ہے -اور 91سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔امکان ہے کہ ترنمول کانگریس 212سیٹوں پر جیت درج کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔سیاسی تجزیہ نگاروں اور قیاس آرائیوں کو درکنار کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کو 294سیٹوں میں سے صرف 78سیٹوں پر ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔بڑی جیت کے بعد ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ عوام کی جانب سے ایک بڑی جیت کا تحفہ ہے اور متحد اپوزیشن کی کراری شکست ہے ۔میرے خیال سے بنگال کی عوام کے دلوں میں ابھی بھی ہم اور لوگوں کا ترنمول کانگریس پر بھروسہ قائم ہے ۔بنرجی نے کہا کہ وہ 27مئی کو حلف لیں گی ۔بی جے پی دو سیٹوں پر جیت حاصل کرلی ہے اور ایک سیٹ پر سبقت بنائے ہوئے ۔کانگریس 45سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ۔سی پی ایم محض 30سیٹوں پر ہی محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔گورکھا جن مکتی مورچہ ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کرلی ہے اور دو سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے ۔
شمالی مدنی پور کے نندی گرام جہاں بایاں محاذ نے حصول اراضی کی تھی اور2011میں ترنمول کانگریس کو اقتدار میں واپس لانے میں نندی گرام تحریک نے اہم رو ل ادا کیا تھا ۔نندی گرام سے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سووندی ادھیکاری نے بایاں محاذ کے حلیف عبدالکبیر شیخ کو 81,230ووٹوں سے شکست دیدی ہے ۔مغربی بنگال کے ریاستی وزیر خزانہ اسیم مترا نے کھردہ سیٹ سے جیت حاصل کرلی ہے انہوں نے سی پی آئی ایم کے اسیم کمارداس گپتا کو 21,200ووٹوں سے شکست دیدیا ہے ۔جب کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ شہر کے بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے 25301ووٹوں سے اپنے قریبی حریف کانگریس امیدوار دیباداس منشی کو شکست دیدیا ہے ۔ممتا بنرجی کی اس سیٹ پر جیت یقینی بتائی جارہی تھی۔سابق کرکٹر لکشی رتن شکلا نے ہوڑہ شمال ، ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگموہن ڈالمیا کی بیٹی ویشالی ڈالمیا، جمعے ۃ علماء مغربی بنگال کے جنرل سکریٹری مولانا صدیق اللہ چودھری، ریاستی وزیر جاوید خان، اقبال احمد، ریاستی وزیر فرہا حکیم نے جیت حاصل کرلی ہے ۔