ممبئی (بھاشا) شیئر بازار میں گذشتہ ۸ روز سے جاری بلندی کا رجحان آج تھم تا سانظر آیا ۔ اعلیٰ سطح پر رائیلٹی، کیپٹل گوڈس،انفرا اور تیل اور گیس کے شیئروں میں منافع اصولی کے سبب ممبئی شیئر بازارکاسنسکس ۷۴ پوائنٹ کے زوال کے ساتھ کھلا۔ گذشتہ ۸
دورانیہ میں ۸۲۵ پوائنٹ کا اضافہ حاصل کرنے والا بی ایس ای سنسکس آج ۲۸ء۷۴ پوائنٹ زوال کے ساتھ ۶۶ء۲۷۰۶۵ پوائنٹ پر آگیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی ۵۵ء۲۵ پوائنٹ کم ہوکر ۰۵ء۸۰۸۹ پوائنٹ کر کھلا۔ بروکروں نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر منافع اصولی کے علاوہ دیگر ایشیائی بازاروں میں نرمی کے رجحان سے بازار متاثر ہوا ہے۔