ممبئی: یورپی بازاروں میں زبردست فروخت اور گھریلو سطح پر ماہانہ سودا نمٹان سے قبل سرمایہ کاروں کی زبردست منافع وصولی سے آج شیئر بازار دو فیصد سے زیادہ گر کر دوسرے دن بھی گراوٹ پر بند ہوا۔ بی ایس ای کا تیس شیئروں والا سینسکس چار ستمبر کے بعد کی سب سے بڑی ۱۴ء۵۴۱ پوائنٹ کی ایک دن کی گراوٹ کے ساتھ ۲۶ ہزار پوائنٹ کی سطح سے نیچے ۸۴ ء۲۵۶۵۶ پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکس چینج (این ایس ای) کا نفٹی دو ہفتے سے زیادہ کی سب سے بڑی ۱۰ء۱۶۵ پوائنٹ کی ایک دن کی گراوٹ لیکر ۷۹۰۰ پوائنٹ کی سطح سے نیچے ۷۸۱۲ پوائنٹ پر بند ہوا۔ ستمبر مہینے کا وعدہ سودا نمٹارا جمعرات کو ہونا ہے اس کے مد نظر سرمایہ کاروں کی اونچی قیمت پر کی گئی منافع وصولی کے ساتھ ہی ڈالر کے مقابلے روپئے کے کمزور پڑنے سے بھی بازار پر دباو¿ بنا۔ کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ گذشتہ کاروباری یوم کے مقابلے ۲۰ پیسے گر کر ۹۳ء۶۵ روپئے فی ڈالر پر آگیا۔
اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے رواں مالی سال کےلئے ہندوستان کا ترقیات اندازہ ۸ء۷ فیصد سے کم کر کے ۴ء۷ کرنے سے بھی بازار کے سلسلے میں بھی سرمایہ کاروں کا رجحان کمزور ہوا جس سے سینسکس اور نفٹی نے غوطہ لگایا۔ منافع وصولی کے دباو¿ میں بی ایس ای کے سبھی ۱۳ گروپوں میں گراوٹ درج کی گئی۔ کنزیومر ڈیوریبلس ، آئی ٹی ، ہیلتھ کیئر، ٹیک، ایف ایم سی جی، تیل و گیس، آٹو ، پی ایس یو، ریئلٹی ، بینکنگ ، پاور، کیپٹل گڈس گروپ کے شیئر ۱۲ء۰ فیصد سے ۲۴ ء۴ فیصد تک ٹوٹے ۔