نئی دہلی(وارتا)بین الاقوامی سطح سے ملے منفی اشارے اورگھریلوسطح پر روپئے میں ہوئی زبردست گراوٹ کے پیش نظر ریلائنس انڈسٹریزجیسی بڑی کمپنیوںمیںہوئی منافع وصولی کے دبائو میں شیئر بازار تقریباڈیڑھ فیصد گرکر ساڑھے تین ہفتے کی نچلی سطح پر آئے گئے۔بازار میں مسلسل دوسرے دن گراوٹ دیکھی گئی۔بی ایس ای کا سنسیکس ۱۳ء۴۱۴پوائنٹ گر کر ۸۴ء ۲۵۴۸۰پوائنٹ اورنیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی ۷۰ء۱۱۸پوائنٹ گر کر ۶۰ء۷۶۰۲ پوائنٹ پر رہے۔
بڑی کمپنیوںکے مقابلے میںچھوٹی اوردرمیانی کمپنیوں میں فروخت کا دبائو کم رہا۔بی ایس ای کا مڈ کیپ ۸۰ء۰فیصد گر کر ۳۳ء۹۱۱۴پوائنٹ پر اوراسمال کیپ ۹۹ء۰فیصد
گر کر۹۷ء۹۸۹۰پوائنٹ پر رہے۔
کنزیومر ڈیوریبلس کے شیئر تین فیصد سے زیادہ گر گئے۔تیل اورگیس، کیپیٹل گڈس اورپاور کیشیئر دوفیصد گرے۔ہیلتھ کیئر ، آئی ٹی ، تکنیکی ، ریئلٹی ،آٹو، ایف ایم سی جی ، بینک شیئر۵ء۱؍فیصدتک گرگئے۔
امریکی اورایشیائی بازاروں سے ملے کمزوری کے اشاروں کی وجہ سے گھریلو بازار نے بھی گراوٹ کے ساتھ شروعات کی۔سنسیکس ۱۴۴پوانٹ گر کر ۹۲ء۲۵۷۵۳پوائنٹ پر کھلا۔