ممبئی (بھاشا)ریلا ئنس انڈسٹریز اور او این جی سی جیسی بڑی کمپنیوں کے شیئروں میں منا فع وصولی سے آج ممبئی شیئر بازار کاسنسکس کل کے مقابلے ۱۴پوائنٹ اضافے کے ساتھ بند ہوا۔گزشتہ روز ۹۳پوائنٹ کا نقصان درج کر نے والا ممبئی شیئر بازار کا ۳۰شیئر وں والا سنسکس ایک وقت ۱۳۰ پوائنٹ تک بڑھ گیا ت
ھا ۔منافع وصولی کا دور چلنے سے آخر میں یہ ۶۶ء۱۳پوائنٹ یا ۰۶ء۰فیصد اضافے کے ساتھ ۷۵ء۲۱۷۵۳پوائنٹ پر بند ہو ا ۔گزشتہ جمعہ سے اس جمعہ تک سنسکس کو ۰۵ء۵۶پوائنٹ کا نقصان ہوا ہے ۔۱۸مارچ کو سنسکس نے اپنی سب سے بلند سطح ۷۲ء۲۲۰۴۰پوائنٹ چھوئی تھی ۔نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی ۱۰ء۱۰پوائنٹ یا ۱۶ء۰فیصد اضافے کے ساتھ ۲۰ء۶۴۹۳پوائنٹ پر بند ہوا۔ سنسکس کے ۳۰شیئروں میں ۱۹اضافے کے ساتھ اور ۱۱؍نقصان کے ساتھ بند ہوئے ۔