آگرہ، 0 2 فروری(یو این آئی) اتر پردیش میں آگرہ کے تھانہ جگدیش پورا و
اقع شیو مندر میں کل رات شر پسندوں کے ذریعے مورتیاں توڑے جانے سے کشیدگی پھیل گئی ۔پولیس نے بتایا کہ بودلا پولیس چوکی کے سامنے مہادیو مندر میں جب کچھ عقیدت مند درشن کو گئے تو وہاں دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں بکھری پڑی تھیں، جسے دیکھ کر لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے احاطے میں چہل پہل کم تھی لیکن اس واقعہ کے بعد کثیر تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مندر کا دروازہ بند کرا دیا اور کسی طرح سے مورتی آج قائم کرنے کی یقین دہانی دے کر کے معاملہ ٹھنڈا کرایا، ورنہ حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے ماحول اور خراب ہو سکتا تھا۔