بجنور:اترپردیش میں ضلع بجنور کے ہلاور علاقے میں ایک نوجوان لڑکے اور ایک کمسن لڑکی کی لاشیں برآمد ہونے سے دہشت پھیل گئی۔پولیس کے مطابق نورپور مارگ پر مزید پور گا¶ں کے اٹے والا بابا کے مندر کے پاس ایک نوجوان اور ایک کمسن لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کے پاس سلفاس کی گولیاں ملنے سے عاشق جوڑے کے خودکشی کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ نوجوان کی عمر 20 اور لڑکی کی عمر15 سال ہے ۔ لاشوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔