بارہ بنکی (نامہ نگار)منریگاملازمین مشترکہ جدوجہد کمیٹی کے زیر اہتمام آج نوے دن کی دھرنا جاری رہا۔ کنویر امرسنگھ کی قیادت میں بارہ بنکی کے تمام منریگا ملازمین جن میں پروگرام افسر،تکنیکی معاون،کمپیوٹرآپریٹر شامل تھے انھوں نے دیہی ترقیات کے وزیر ارویند سنگھ گو سے مل کر تنخواہ میں خامیوں کے معاملے سے روشنانش کرایا اورانھیں یاد دلایا کہ ان کے احکامات کے بعد بھی منریگا ملازمین کی بقایاتنخواہ کی ادائیکی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بلاک دفت
ر میںآنے جانے اورکام کرنے میں ملازمین کو دشواریاں پیش آرہی ہے اس وجہ سے منریگاملازمین اپنے فرائض کی انجام دیہی صحیح طریقے سے نہیں کرپارہے ہیں۔ ا س سلسلے میں دیہی ترقیات کے وزیرنے منریگا ملازمین جدوجہد کمیٹی کے اراکین کو خصوصی ترقیات افسر کی موجودگی میںگفتگو کے لئے بلایا ۔ کنوینر امرسنگھ کے مطابق کل گفتگو ہونے کے بعد تمام منریگا ملازمین آئندہ کی حکمت عملی پرغورکریں گے دھرنے پر ٹی این سنگھ ،گووندپرشاد،زحیب احمد ، انوپ بھارگو، کیسی ورما ، راگنی ورما، پوجا،امت سنگھ کے علاوہ گرجاسنکر تیواری ،ارون ورمااوراکھلیش سنگھ سمیت کثیر تعداد میں ملازمین موجود تھے۔