نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کی زمینوں کی آبپاشی کیلئے منریگا سے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کو منسلک
کرنے کیلئے کہا ہے۔
مسٹر مودی نے آج یہاں دیہی ترقی کے وزیر، وزیر زراعت اور آبی وسائل کے وزیر کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں یہ ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے املاک کیلئے منریگا کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ اب اسیپردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا سے منسلک کیا جائے اور اس کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جائے۔
وزیر اعظم نے آبی وسائل کی وزارت کو ندیوں کو جوڑنے کا پروجیکٹ شروع کرنے کی سمت ان کا خاکہ تیار کرنے کو کہا ہے۔ انہیں ملک بھر کے آبی ذخائر اور تالابوں کا خاکہ تیار کرنے کہا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا سیٹلائٹ سے فوٹو لینے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے ایسے محنتی کسانوں کا پتہ لگانے کو بھی کہا جو آبی تحفظ کے سیکٹر میں بہترین کردار ادا کرسکیں اور آبی تحفظ کی نئی تکنیک بھی بنا سکیں۔
انہوں نے اہم شہروں اور قصبوں میں پانی نکالنے کے پروجیکٹوں کو شامل کرنے کو کہا تاکہ نزدیکی دیہی علاقوں میں بھی آبپاشی کا کام ہو سکے۔