چینئی:وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ طیارہAN-32کی تلاش اور بچاو کاموں کا فضائی معائنہ کیا ۔وہ تمبرم سے طیارہ میں سوار ہوئے ،ہندوستانی فضائیہ اوربحریہ کے افسروں نے اس فضائی معائنہ سے پہلے ان کو تفصیلات سے واقف کروایا۔
سابق ایر مارشل اے کے سنگھ نے کہا کہ لاپتہ طیارہ میں سوار افراد کے بچنے کی امیدیں بتدریج کم ہوتی جارہی ہیں کیونکہ اہم وقت گزر گیا ہے ۔اس طیارہ کی تلاش کے لیے بحریہ ، فضایہ ، کوسٹ گارڈز سرگرم ہیں۔
تلاش آپریشن میں چاربحری جہاز بھی مصروف ہیں۔اس طیارے میں 29فوجی جوان سوارتھے ۔یہ طیارہ ہفتہ وار پروازپرتھا۔بتایا جاتا ہے کہ طیارہ اپنے مقررہ وقت یعنی صبح 8.30 روانہ ہوا تھا۔طیارہ کو 11.30بجے پورٹ بلیئر پہنچنا تھا لیکن، 12.30 سے طیارہ سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ اس لاپتہ طیارہ کے افسروں میں سے 8 کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع وشاکھا پٹنم کے نیول آرما مینٹ ڈپو سے ہے ۔