لکھنؤ۔(نامہ نگار)علی گنج میں بھائی کے ساتھ جارہی دو بہنوں کے ساتھ ایک کپڑا دکان ملازم نے چھیڑ خانی کی مخالفت کرنے پر ملزم دھمکی دینے لگا اس پر لڑکیوں نے مدد کیلئے شور مچادیا۔ شور ہوتے ہی آس پاس کے لوگ مدد کیلئے جمع ہوگئے اور ملزم کی پٹائی کرکے اس کو پولیس کے حوالے کردیا۔
علی گنج تھانہ انچارج سوم بابو نے بتایا کہ سیکٹر بی کی باشندہ دو سگی بہنیں بدھ کو اپنے بھائی کے ہمراہ پیدل جارہی تھیں۔ راستے میں ایک کپڑے کی دکان پر کام کرنے والا ملازم چندرجیت دونوں بہنوں سے چھیڑ خانی کرنے لگا ۔ دونوں بہنوں نے پہلے
تو اس کی حرکتوں کو تو نظر اندازکردیال۔ملزم چندر جیت اس پر بھی باز نہیں آیا اور دونوںبہنوں پر چھینٹا کشی کرنے لگا۔ ملزم کی اس حرکت پر دو نوںبہنوں نے جب مخالفت کی تو وہ دھمکی دینے لگا اس پر دونوں بہنوں نے مدد کیلئے شور مچادیا۔
شور ہوتے ہی پیچھے چل رہا لڑکیوں کا بھائی اور دیگر لوگ مدد کیلئے جمع ہوگئے۔ لوگوں نے ملزم چندر جیت کو گھیر کر پکڑ لیا اور اس کی خوب پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔