لکھنؤ(بیورو)سماجوادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو اور ریاستی صدر واترپر دیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مر کزی وزیر برائے دیہی ترقیا ت گو پی ناتھ منڈے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر منڈے ہمیشہ عام لوگوں ، خصوصاً دیہی عوام کے معیار زندگی کو بلند کر نے کے لیے کو شاں رہے ۔ وزیر اعلیٰ نے آنجہانی کی روح کی تسکین کے لیے دعا کر تے ہوئے غمزدہ کنبے کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ مسٹر منڈے غریبوں اور پسماندہ طبقات کے مفاد کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہے۔