نئی دہلی:مریخ کا چکر لگارہے ہندوستان پہلے خلائی مشن منگل یان نے شرخ سیارے پر واقع آتش فشاں تھا رسس تھولس کی ایک تصویر بھیجی ہے جسے 6144 کلومیٹر کی بلندی سے لیا گیا ہے ۔ہندوستانی خلائی ریسرچ تنظیم (اسرو) نے آج ٹوئیٹر پر یہ تصویر جاری کی۔ منگل یان پر لگے مارس کلر کیمرے نے تین ستمبر کو آتش فشاں کی یہ تصویر لی تھی جسکا ریزولوشن 320 میڑ ہے ۔ یہ آتش فشاں مریخ کے مشرقی تھارسس علاقہ میں واقع ہے ۔ اس کی شکل گیند کی طرح اور اونچائی 9 کلومیٹر سے زیادہ ہے ۔قریب 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار منگل یان کو پچھلے سال 24 ستمبر کو مریخ کے مدار میں قائم کیا گیا تھا ۔ اس کو چھ ماہ تک وہاں رہنا تھا لیکن اس کے انجن کو دیکھتے ہوئے اسکے طویل عرصہ تک سرخ سیارے کے چکر لگانے کا امکان ہے منگل یان اب تک مریخ کی سطح کی کئی نایاب تصاویر بھیج چکا ہے ۔