ممبئی: اداکارہ منیشا لامبا نے کہا ہے کہ شادی کو ذاتی وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری شادی بوائے فرینڈ ریان تھام سے ہوئی، تاہم ہم نے ذاتی وجوہات کی بنا پر شادی کو خفیہ رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی شادی کی خوشی میں گرینڈ پارٹی دیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں کی شادی چھ جولائی کو سادگی سے ہوئی تھی۔