ممبئی (وارتا)مشہور اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریہ رائے بچن سلور اسکرین پر منی رتنم کی فلم سے واپسی کر سکتی ہیں ۔ ایشوریہ رائے نے اپنے کیریر کی شروعات ۱۹۹۷ میں آئی منی رتنم کی تمل فلم ’روور‘سے کی تھی بتایا جاتا ہے کہ ایشوریہ اب اپنی واپسی بھی منی رتنم کی فلم سے ہی کرنے جارہی ہیں ۔ ایشوریہ نے منی رتنم کی فلم میںکام کر نے کے لئے ہاں کر دی ہے ۔ منی رتنم کی اس فلم میں ایشوریہ رائے کے علاوہ ناگا ارجن ، مہیش بابو ، شروتی ہاسن ، اور ایک دیگر پاکستانی اداکارہ کام کریں گی ۔ یہ ایکشن مرکوز فلم ہوگی اور فلم کی موسیقی اے آر رحمان تیار کریںگے ۔ واضح رہے کہ ایشوریہ رائے نے آخری بار سنجے لیلا بھنسالی کی ہی ۲۰۱۰ میں آئی فلم گذارش میں ریتک روشن کے ساتھ اداکاری کی تھی ۔