ممبئی (وارتا) سابق مس ورلڈاوراداکارہ ایشوریہ رائے بچن سلوراسکرین پر منفی کرداراداکرتی نظرآسکتی ہیں۔بالی ووڈ میں ان دنوں اس بات کا ذکر ہے کہ ایشوریہ رائے بچن فلم انڈسٹری میں اپنی واپسی کرنے جارہی ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ وہ منی رتنم کی تیلگوفلمس سے اپنی واپسی کرسکتی ہیں۔ اس فلم میں وہ کرداراداکرتی نظرآسکتی ہیں جو انھوں نے اس سے پہلے فلم خاکی اوردھوم ۲میں مفنی کرداراداکیا تھا۔اس بات کا ذکر ہے کہ اس فلم میں شروتی ہاسن اورمہیش بابوبھی کام کرنے والے ہیں حالانکہ اس بات کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے۔ ایشوریہ نے اپنے کیریئر کی شروعات ۱۹۹۷میں آئی منی رتنم کی تمل فلم روور سے کی ۔ اس کے بعد انھوں نے منی رتنم کے ساتھ گرواورراون جیسی فلموںمیں کام کیا ۔انھوں نے آخری بار سنجے لیلا بھنسالی کی ہی ۲۰۱۰ میں آئی فلم گزارش میں ریتک روشن کے اداکاری کی تھی۔