نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی)تمل ناڈو میں نئے سیاسی صف بندی کے امکانات کے درمیان ڈی ایم ڈی کے رہنما وجے کانت نے آج وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی ۔ مسٹر وجے کانت کے ساتھ تمل ناڈو کے ایک وفد نے بھی وزیراعظم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے وفد کو بتایاکہ مرکزی حکومت تمل ناڈو کو ہندوستان کی ترقی کے اگلے محاذ پر دیکھنا چاہتی ہے۔ تمل ناڈو سے ترقی پسند اتحاد کی موجودہ اتحادی دراوڑ منتر کژگم ( ڈی ایم کے ) کانگریس سے الگ ہو کر الیکشن لڑنے کا ارادہ کرچکی ہے اور ایسے میں کانگریس کو ریاست میں نئے اتحادیوں کی تلاش ہے۔