نئی دہلی،12مارچ(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی من کی بات کے اگلے پروگرام میں کسانوں سے بات چیت کریں گے ۔یہ پروگرام آکاشوانی سے 22مارچ کو نشر کیا جائے گا۔ مسٹر مودی نے آج ٹوئیٹر پر خود اس کی اطلاع دی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس بار انھوں نے کسانوں سے بات چیت کرنے کا من بنایا ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ 22مارچ کو میں اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ من کی بات کروں گا۔ میں کسان دوستوں کی باتیں جاننا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ مجھے خط لکھیں۔اس پروگرام کے لیے خط آکاشوانی کے دہلی مرکز کو بھیجے جاسکتے ہیں۔