نئی دہلی: ریڈیو پر عام لوگوں کے ساتھ فن کی بات کرنے کے بعد اب ٹکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والوں کے ساتھ ڈیجیٹل ڈائیلاک کریں گے ۔
مسٹر مودی اس ڈائیلاک میں حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام پر بحث کریں گے ۔ وزیر اعظم نے ٹکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والوں کو ڈیجیٹل انڈیا پر اپنے خیالات اور مشوروں کی پیش کرنے کی دعوت دی ہے ۔ اس کے لئے وہ ہیش ٹگ ڈیجیٹل ڈائیلاک کا استعمال کرسکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا وہ اتوارپانچ جولائی کو ٹکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والوں کے کچھ سوالوں کو جواب دیں گے ۔ ہیش ٹیگ ڈیجیٹل ڈائیلاک کے استعمال سے فیس بک ٹوئیٹر اور لنک ایڈرن جیسے وسائل سے سوالات پیش کیے جاسکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نے یکم جولائی کو ڈیجیٹل انڈیاویک کا افتتاح کیاتھا۔ ہندوستان کو ڈیجیٹل روپ سے بہرہ ورر سماج اور مبنی بر علم معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے اس دیرینہ پروگرام کا آغاز کیاگیا ہے ۔
ہندوستان کی مبنی بر علم معیشت بنانے کے لئے اور حکومت کی بہتر شراکت سے بہتر حکمرانی لانے کے مقصد سے اس پروگرام کے تحت مختلف پہلو¶ں کو شامل کیاگیا ہے ۔ یہ پروگرام الیکٹرونکس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے ذریعہ متعدد مرکزی وزارتوں، محکموں اور ریاستی حکومتوں کے تعاون سے تیار اور نافذ کیاگیا ہے ۔
وزیر اعظم ڈیجیٹل انڈیا نگراں کمیٹی کے صدر ہیں، اس لیے ڈیجیٹل انڈیا کے تحت کارروائیوں پر پوری توجہ سے نگرانی کی جارہی ہے ۔