لکھنؤ(نامہ نگار)مڑیاؤں علاقے میں بدھ کی دیر رات موبائل کی ایک دکان کا شٹر اٹھا کر چور نقد رقم اور ۴۵موبائل فون اٹھا لے گئے۔ جانکی پورم کے سیکٹر اے میں رہنے والے ونود کمار گپتا کی مڑیاؤں کے پریتی نگر علاقہ میں اے بی کمیونکیشن کے نام سے موبائل کی دکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی رات دکان بند کر کے وہ گھر چلا گیا تھا۔ دیر رات چوروں نے دکان کا شٹر اٹھا کر دکان میں رکھے چار ہزار روپئے اور چالیس سے ۴۵نئے موبائل فون چوری کر لئے۔
جمعرات کی صبح جب ونود گپتا اپنی دکان پہنچے تو ان کو دکان کا شٹر اٹھا ہو املا۔ اندر جا کر دیکھا تو ساراسامان بکھرا پڑا تھا۔ ونود نے اس واردات کی اطلاع مڑیاؤں پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کے بعد چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے۔