لکھنؤ۔ اترپر دیش کے چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ہدایت دی ہے کہ سٹی کمشنر درج شکایتوں کا ہر روز مانیٹرنگ کرکے اور شکایت کنندہ سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کر شکایت کے نمٹارے کی رپورٹ بھی لیں ۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت زیادہ ترشہریوں کے ذ ریعہ اسمارٹ فون کے استعمال کے مد نظر شکایتوں کے نمٹارے کی موجودہ بندوبست کو مزید آسان بنانے کی غرض سے لکھنؤمیونسپل کارپورپشن کے ذ ریعہ اس مفت اینڈرائڈ ایپ تیار کیا گیا ہے ۔اس ایپ کے توسط سے جہاں ایک جانب عام شہری اینڈ رائڈ ایپ کو فون کے توسط سے میونسپل کارپوریشن سے متعلق خدمات کیلئے اپنی شکایتیں درج کراسکتے ہیں اور قبل میں درج کرائی گئی کارروائی ؍ موجودہ حالت معلوم کرسکتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب میونسپل کارپوریشن سے متعلق ملازم ؍افسران شکایتوں پر معقول کارروائی کے بعد کی گئی کارروائی بھی اسی توسط سے درج کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کی M GOV کی سمت میں ایک اہم پہل ہے ۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹورپر مفت دستیاب ہے ۔
چیف سکریٹری نے آج شاستری بھون واقع اپنے دفتر کے میٹنگ ہال میں عوامی شکایتوں کے نمٹارے کیلئے لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کے ذ ریعہ تیار کئے گئے Android app کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ لکھنؤ میونسپل کارپوریشن ریاست کا پہلا میونسپل کارپوریشن ہے جس کے ذ ریعہ ایپ کا استعمال اپنے کاموں کیلئے شروع کیا گیا ہے ۔