نیویارک…اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2013 کے آخر تک موبائل فون صارفین کی تعداد دنیا کی کْل آبادی کے قریب ہوجائے گی۔
اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین ITU کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2013 کے آخر تک 2.7 بلین افراد انٹر نیٹ سے مسلک ہوچکے ہونگے جو کہ دنیا کی کْل
آبادی کا 40 فیصد ہے جبکہ 4.4 بلین کے قریب آبادی ابھی تک انٹر نیٹ کی سہولت سے محروم ہے جن میں سے 90 فیصد افراد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے۔ITU کے مطابق رواں برس کے اختتام تک موبائل فون صارفین کی تعداد بھی 6.8 بلین تک پہنچ جائے گی۔
یہ تعداد اتنی ہی قریب ہے جتنی اس وقت دنیا کی کْل آبادی ہے۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔