نیو یارک…آجکل موبائل فون کا استعمال بڑھتا ہی جارہاہے، ماہرین کہتے ہیں کہ موبائل فون کے بہت زیادہ استعمال سے دل کا دورہ پڑنے اور فالج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ امریکا میں کی گئی تحقیق کے مطابق موبائل فون میں ایک دھات ٹنگسٹن کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے اگر موبائل فون کا استعمال بہت زیادہ کیا جائے تو فالج میں مبتلا ہونے کے امکانات دوگنے ہوجاتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ صحت مند رہنے کیلئے ضروری ہے کہ بلڈ پریشر پر نظر رکھی جائے۔