لکھنؤ (نامہ نگار)وبھوتی کھنڈ واقع رام منوہر لوہیااسپتال میں علاج کرانے کے لئے پہنچے ایک شخص کا چوروں سمسنگ گلیکسی موبائل فون چوری کرلیا پولیس نے اس معاملہ میں ایک چور کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے قبضہ سے چوری کے پانچ موبائل فون برآمدکئے۔ ملزم نے چوری میں شامل اپنے دیگر ساتھی کا نام بھی بتایا ہے۔ ملزم چوری کے موبائل فون کو جھارکھنڈ لے جاکر فروخت کرتے تھے۔
اس پورے واقعہ میں حیرت کرنے والی بات یہ ہ
ے کہ جس شخص کا موبائل چوری کیا گیا ہے اس کے بارے میں پولیس کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق وبھوتی کھنڈ کی اے بی پی اسکیم نمبر چار کا باشندہ کلپناتھ تیواری گیارہ فروری کو علاج کے سلسلہ میں رام منوہرلوہیا اسپتال آیاہواتھا۔ اسپتال میں ہی کسی شخص نے اس کا موبائل فون چوری کرلیا۔ اس معاملہ میں کپناتھ تیواری نے وبھوتی کھنڈ تھانہ میں چوری کی رپورٹ درج کرائی۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے بدھ کو پکپ چوراہے کے قریب واقع پی این بی اے ٹی ایم بوتھ کے پاس سے ایک مشتبہ نوجوان کوپکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران پولیس کو اس کے پاس سے کلپناتھ تیواری کے موبائل سمیت پانچ موبائل فون ملے۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ تمام موبائل چوری کے ہیں۔ ملزم نے اپنا نام جھارکھنڈ کا باشندہ لڈونونیا بتایا۔لڈو نے چوری کی واردات میں شامل اپنے ایک دیگر ساتھی رنجیت کا نام بھی بتایا ہے۔