اسلام آ باد۔پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹیم کے کپتان شاہد آ فریدی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ ون ڈے ٹور نامنٹ کی تیاری میں مدد ملے گی، ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کر کٹ کا فار میٹ بالکل مختلف ہے تاہم ورلڈ کپ سے قبل ہر طرح کے میچوں میں جیت سے کھلاڑیوں کے اعتماد اور عزم میں اضافہ ہوگا، کام یابی کی اہمیت بہت ہوتی ہے، اس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے، انہوں نے پاکستانی اسپنرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعید اجمل جیسے تجربہ کار اسپنر کی عدم موجودگی میں ہمارے نئے اسپنراز اچھی کار کردگی دکھاتے ہوئے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار دادا کررہے ہیں۔ ہم ایک اور اعلی معیار کے اسپنر کی تلاش کیلئے جدو جہد کررہے تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اس وقت بہترین بولنگ کمبی نیشن ہے۔
ہمارا اصل ٹارگٹ اگلا ورلڈ کپ کر کٹ ٹور نامنٹ ہے۔