نئی دہلی:صدر پرنب مکھرجی، وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے اہل وطن کو آج عیدمیلادالنبی کے موقع پر مبارک باد دی ہے ۔
مسٹر مودی نے آج ٹوئٹ کرکے اپنے پیغام میں کہا کہ میلاد النبی پر مبارک باد۔ امید ہے کہ یہ موقع سماج میں خیر سگالی اور اتحاد کو استحکام فراہم کرے گا اور اس سے امن او رخوشحالی کو فروغ ملے گا۔صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہندوستان او ربیرون ملک میں رہنے والے اہل وطن کو عید میلاد النبی کے موقع پر میری دلی مبارک باد ۔ پیغمبر اسلام کا پیغام ہم سب کو عالمی بھائی چارہ، ہمدردی، تحمل اور ہر ایک کی بہتری کے لئے کام کرنے کا جذبہ فراہم کرے ۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ میلادالنبی سماج میں بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور انسانی قدروں کو فروغ دیتا ہے ۔ یہ موقع ہمیں انسانیت سے وابستہ رکھنے کے لئے حوصلہ بخشتا ہے ۔ یہ خوشی کا موقع ہے اور اس موقع پر میں اہل وطن کی خوشحالی اور امن کی دعا کرتی ہوں۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ میلاالنبی کے موقع پر تمام اہل وطن کو نیک خواہشات۔ امید ہے کہ یہ موقع سماج میں بھائی چارہ اور خیر سگالی کو فروغ دینے میں رہنمائی کرے گا۔