نئی دہلی، 10 مارچ: عام آدمی پارٹی (آپ) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے دعوی کیاکہ لوک سبھا انتخابات کے بعد وہ اترپردیش کی سیٹ چھوڑ دیں گے۔آپ پارٹی کے لیڈر اور ترجمان آشوتوش نے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ مسٹر مودی کس سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے اس کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک میں جانتا ہوں کہ مسٹر مودی دو سیٹوں پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اگر وہ ایک سیٹ پر الیکشن لڑے تو وہ ہار سکتے ہیں۔ اگر دونوں سیٹوں پر وہ کامیاب ہوں تو ایک سیٹ سے وہ استعفی دے دیں گے اور مجھے پورا یقین ہے کہ گجرات کی سیٹ کو نہیں چھوڑیں گے اور یہ بات بھی سچ ہے کہ وہ اترپردیش کی سیٹ چھوڑ دیں گے
کشی نگر سے عام آدمی پارٹی نے اکھنڈ پرتاپ سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ آر پی این سنگھ اس سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ہریانہ میں کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کمار شیلجہ کی سیٹ امبالہ سے عام آدمی پارٹی نے ایس پی سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ اعلان شدہ باقی تین سیٹوں پر فریدآباد، کرنال اور بھیوانی سے علی الترتیب پرشوتم ڈاگر ،پرمجیت اور للتا اگروال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔پنجاب کی سنگور سیٹ سے معروف کامیڈین بھگونت مان کوامیداوار بنایاگیا ہے۔آج جاری کردہ فہرست میں اترپردیش کی 38، کرناٹک کی 13، ہریانہ کی 4، پنجاب کی 3 اور دہلی کی2 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔