نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے جن سنگھ کے باغیوں میں شامل بلراج مدھوک کے انتقال پر انتہائی صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم مودی نے کہا وہ نظریاتی طور پر بہت مضبوط تھے انہوں نے قوم اور سماج کے لئے بے لوث خدمت کی۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے بلراج مدھوک کے ساتھ بہت موقعوں پر ملنے جلنے اور تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا۔ ان کے انتقال پر مجھے بے حد دکھ ہے میں ان کے کنبہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ خدا ان کی روح کو سکون دے ۔مسٹر اڈوانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر مدھوک اپنے نظریات اور اصولوں پر ہمیشہ کاربند رہے ۔وہ 25 فروری 1920 کو پیدا ہوئے تھے انہوں نے نومبر 1947 میں جموں پرجا پریشد قائم کی تھی۔ وہ اکھل بھارتیہ ودیارتھ پریشد کے بانی رکن بھی تھے ۔ انہوں نے 1967 کے عام انتخابات میں پارٹی کی قیادت کی تھی۔