لکھنو¿ 25 مارچ (یو این ائی) بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کل سے اپنی انتخابی مہم کا آغا زکرنے جارہی ہے۔انتخابی مہم کی قیادت پارٹی کے وزرائے عظمی کے امیدوار نریندر مودی اور پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ کریں گے۔ مسٹر مودی بلند شہر (محفوظ) سیٹ سے جبکہ مسٹر سنگھ لکھنو¿ سیٹ سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ مسٹر مودی کا اترپردیش میں تقریباً 40 انتخابی ریلیوں کو خطاب کرنے کا پروگرام ہے جس میں وہ 29 مارچ کو امروہہ اور باغپت اور یکم اپریل کو بریلی میں عوام کو خطاب کریں گے۔تاہم مسٹر مودی نے وارانسی سیٹ کے دورے کے لئے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر مودی وارانسی سیٹ سے امیدوار ہونگے۔ وارانسی میں پرچہءنامزدگی 17 اپریل سے شروع ہورہی ہے۔