نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں برازیل، روس ، ہندوستان ، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ برکس کی چھٹی چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے کل برازیل روانہ ہوں گے۔مسٹر مودی کا یہ پہلا بڑا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ اس سے قبل انہوں نے پڑوسی ملک بھوٹان کا دورہ کیا تھا ۔ مسٹر مودی اس دورہ کے دوران برکس میں ہندوستانی مفادات کو پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس گروپ کا قیام بین الاقوامی مالیاتی بحران کے مدنظر 2009 میں روسی شہر یکترن برگ میں عمل میں آیا تھا۔ہندوستان برکس کا نفرنس میں سرگرم رول ادا کرتا رہا ہے اور مسٹر مودی کے پیش رو مسٹر من موہن
سنگھ برکس کی تمام چوٹی کانفرنسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔یو