نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے دفتر پر وفاقی تفتیش کاروں نے چھاپہ مارا.
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیجروال نے وزیراعظم نریندر مودی پر ان کی انتظامیہ کے خلاف سیاسی انتقام کا بھی الزام لگایا ہے.
عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجروال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا، “سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے میرے دفتر پر چھاپہ مارا ہے”.
ان کا مزید کہنا تھا، “جب مودی سیاسی طور پر میرا مقابلہ نہیں کرسکے تو انھوں نے اپنی بزدلی دکھائی….مودی ایک ڈرپوک اور نفسیاتی مریض ہیں”.