تھمپو، 17 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز بھوٹان کے دو روزہ دورے پر یہاں پہنچے۔بھوٹان کے وزیر اعظم لوتے شیرنگ نے مسٹر مودی کا استقبال کیا۔ مسٹر مودی کے یہاں پہنچنے کے بعد ، پارو ہوائی اڈے پر ایک شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ یہ ان کا دوسرا بھوٹان کا دورہ ہے۔ اس سے قبل ، 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد وہ پہلے غیر ملکی دورے پر بھوٹان گئے تھے۔
مسٹر مودی کے استقبال میں بھوٹان کے عوام بھی پیچھے نہیں رہے۔ لوگ سڑکوں پر جمع ہوگئے۔ سینکڑوں لوگوں نے پیرو ہوائی اڈے سے تھمپو شہر جانے والی سڑک پر ہندوستان اور بھوٹان کے جھنڈوں کے ساتھ استقبال کیا۔
مسٹر مودی کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کم از کم 10 معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے اور پانچ منصوبوں کا
افتتاح کیا جائے گا۔ اس دوران مینگدیچھو پن بجلی منصوبے کا افتتاح بھی کیا جاسکتا ہے۔ مسٹر مودی وہاں ایک پروگرام میں ہندوستانی روپے کارڈ بھی لانچ کریں گے۔ اس سے قبل سنگاپور میں بھی رو پے کارڈ لانچ کیا جا چکا ہے۔ وہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے ایک گراؤنڈ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔
مسٹر مودی بھوٹان کا بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچک اور بھوٹان کے سابق بادشاہ جگمے سنگے وانگچک سے ملنے کا پروگرام ہے ۔ وہ وزیر اعظم لوتے شیرنگ کے ساتھ مختلف موضوعات پر دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ بھوٹان کی رائل یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب بھی کریں گے اور نیشنل میموریل کا بھی دورہ کریں گے۔