کلکتہ:وزیر اعظم مودی پر جھوٹ کی تشہیر کا الزام عاید کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹ پرپابندی عاید کیے جانے سے ملک کو 1.5لاکھ کروڑ روپیہ کا نقصان ہوا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ 1.28لاکھ کا کا نقصان افسوس ناک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح کے تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ نوٹ پر پابندی کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک کی عوام تکلیف و مشکلات کا سامنا کررہی ہے اور مودی جی جھوٹ پھیلارہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں ۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی نوٹ پر پابندی کے خلاف مسلسل تحریک چلارہی ہیں ۔ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی بنگال سے دہلی تک اس ایشو کو اٹھارہی ہیں ۔