بارہ بنکی(نامہ نگار)۔مرکز نے بی جے پی کی مودی حکومت کے سو دن مکمل ہونے کے سلسلے میں بی جے پی کے ضلع دفترمیں اقلیتی مورچہ کے علاقائی صدر راجہ قاسم نے کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی۔ انھوںنے کہا کہ اقلیتی طبقہ کے لئے مرکز کی مودی حکومت نے سودنوں کے دوران جوکام کئے وہ کانگریس ۵۵سال میں بھی نہیں کرسکی۔ مودی حکومت نے عازمین حج کو ۳۵ہزار روپئے کی رعایت ، مسلم اکثریتی علاقوں کی ترقی کے لئے ۱۲۵۰کروڑ روپئے ، مسلم طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے لئے گیارہ سو روپئے وظیفہ اور مدارس کی جدیدکاری کیلئے ۱۲۰کروڑ روپئے مہیا کرائے ہیں۔ اقلیتی مورچہ نے مودی حکومت کی سائش کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر دفتر انچارج سشیل چندر جین علاقائی سکریٹری محمد سعید نظامی، زبیراحمدخاں، محمد شفیع خاں ، محمد نسیم قریشی، محمد خلیل قریشی،کے علاوہ امیش یادو ، رنجیت موہن شکلا، فراز حسین سمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجودتھے ۔