لکھنؤ۔ مسلم مجلس اترپردیش کے سکریٹری محمد شکیل قریشی نے اخبار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی میڈیا موساد ملک کے مسلمانوں کی ناکہ بندی کررہی ہے اور آر ایس ایس اپنی فسطائی تحریک کی کامیابی کے عوض میں سنگھ پرچارکوں کی جمہوری و آئینی اداروں پر تقرری کراکر قیمت وصول رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جس طرح سے سنگھ پرچارک وزیر اعلیٰ اور گورنر کے آئینی عہدوں پر تعیناتی کی جا رہی ہے در اصل وہ سنگھ کے بھگوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے اورملک سے جمہوریت، سیکولرزم و آئین کی بنیادوں کومسمار کرنے و ملک سے امن واتحاد کو ختم کرنے والی زیادہ لگتی ہے۔