بلند شہر، 2 دسمبر (یو این آئی) مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ۔ ایم)کی لیڈر سبھاشنی علی نے نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کو عوام مخالف قرار دیا ہے۔
سی پی آئی ۔ ایم کی سینئر لیڈر نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی سابقہ حکومت کی طرح قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی پالیسیاں بھی ملک کو نقصان پہنچارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے عوام ان دونوں حکومتوں میں فرق محسوس نہیں کرپارہے ہیں۔