کانپور(نامہ نگار)کانگریس مودی حکومت کے خلاف پدیاتراشروع کرنے والی ہے اس کے پش پردہ کانگریس کارکنان مودی حکومت سے دوری بتارہے ہیں ۔ دوسری جانب باوثوق ذرائع کے مطابق کانگریس پدیاتراکے ذریعہ کانگریس رکن اسمبلی وسابق رکن پارلیمنٹ کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔نومنتخب مہانگرصدر ہری پرکاش اگنی ہوتری کارکنان کو متحد وسرگرم کرنے کیلئے مودی حکومت کے خلاف پدیاتراشروع کرنے والے ہیں۔منگل کو پد یاتراتلک ہال واقع پارٹی کے دفتر سے شروع ہوکر گاندھی مجسمہ پھول باغ پر جاکر ختم ہوگی۔مہانگرصدر نے دعویٰ کیا ہے کہ پدیاترا میں کانگریس رکن اسمبلی اجے کپور وسابق مرکزی کوئلہ وزیرشری پرکاش جیسوال کے حامیوں کے درمیان تنازعہ کا اثر نہیں پڑنے دیا جائے گا۔کیون کہ دونوں لیڈر پدیاترا میں شامل ہوں گے۔