گورکھپور (نامہ نگار)۔مرکز میں نریندر مودی کی حکومت کے سو دن مکمل ہونے اور مرکز ی حکومت کی حصولیابی کی ’پول کھول‘پروگرام کے تحت کانگریس کارکنان نے ٹائون ہال سے امن مارچ نکالا۔ ضلع صدر ڈاکٹر سید جمال احمد نے اس موقع پرکہا کہ سو دن کی مرکزی حکومت مکمل طور پرناکام ہو گئی ہے۔ ملک کے عوام نریندر مودی کے انتخابی وعدوںکوسمجھ گئے ہیں۔ ان کے قول وفعل میں تضاد ہے ۔ اور ان کا کردار سامنے آرہا ہے ۔ مسٹر احمد نے کہا انتخابات سے قبل گرانی پرروک ،سیاہ دولت کو ملک میںواپس لانا، سرحدوں کی حفاظت وپاکستان، چین کو جواب دینے سمیت بہت س
ے گمراہ کن وعدے کئے تھے لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہیںکیاگیا۔شہر صدر ارون کمار اگرہری نے کہا کہ پاکستان بار بار ملک کی سرحدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے اور ہندوستانی چوکیوں پرحملہ کررہا ہے جبکہ مرکزی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔گرانی میںکمی ہونے کے بجائے اضافہ ہورہا ہے ۔ امن مارچ میں ڈاکٹر پردیپ پانڈے، گورکھ لال شریواستو، جتیندر کمار پانڈے، روہن پانڈے، دنیش چندر شریواستو نرملا پاسوان کے علاوہ انور حسین ،الطاف حسین ، اودے ویر سنگھ اور ضمیر احمد سمیت کثیر تعداد میں کانگریس کارکنان شامل تھے ۔