نئی دہلی، 23 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سیاچین گلیشیئر خطے میں واقع فارورڈ فوجی چوکیوں کا دورہ کیا اور سری نگر کے دورہ پر روانگی سے قبل کچھ وقت فوجی جوانوں کے ساتھ قیام کرکے انہیں مبارکباد دی۔ سری نگر میں وہ آج ریاست کے سیاب متاثرہ عوام کے ساتھ دیوالی منائیں گے۔ وزیر اعظم نے فوجیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں یہاں ملک کے باشندوں کے کی طرف سے قوم کی فوج کے لئے یہ پی
غام لا یا ہوں کہ ملک کے تمام لوگ جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مسٹر مودی نے سیاچن روانہ ہونے سے قبل ٹوئیٹر پر لکھا کہ سیاچن کی برفیلی پہاڑیوں پر تعینات قوم کے بہادر فوجیوں اور مسلح افواج کے افسران کو خوشیوں بھرے تہوار دیوالی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ شاید یہ ملک کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب ملک کے وزیر اعظم کو اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کے پرمسرت موقع پر کچھ وقت گزارنے کا موقع ملا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہرشخص کو سیاچن کے حالت کے بارے میں پتہ ہے، جہاں ہمارے فوجی جوان مستعدی سے اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں اور مادر وطن کی حفاظت کرتے ہیں اور جن پر ہمیں بے حد فخر ہے۔ مسٹر مودی نے سیاچن سے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کو بھی دیوالی کی مبارکباد دی۔