سڈنی، 17 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اپنیآسٹریلیا دورے کے آج چوتھے دن آج نیو ساؤتھ ویلز صوبہ کی راجدھانی سڈن
ی پہنچ گئے جہاں روایتی طور پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
مسٹر مودی کے یہاں پہنچنے پر آسٹریلیا کی رقاصاؤں نے ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں ایک “بومرینگ” تحفہ کے طور پر پیش کیا۔ بومرینگ کا استعمال آسٹریلیا کے آدی واسی کرتے ہیں۔ یہ ایک مربع کی شکل کا ہتھیار ہوتا ہے جس کا استعمال شکار اور لڑائی میں کیا جاتا ہ
ے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ پھینکے والے کے پاس واپس آجاتا ہے۔
وزیراعظم برسبن میں جی 20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد یہاں پہنچے۔مسٹر مودی آلفونز ارینا میں وہاں رہنے والے ہندستانیوں کے مجمع سے تھوڑی دیر خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں تقریباً 20 ہزار افراد کے شرکت کا امکان ہے۔
مسٹر مودی کے اس پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے سینکڑوں حامی “مودی ایکسپریس” کے ذریعہ ملبورن سے سڈنی پہنچ چکے ہیں۔ اسٹیڈیم میں کئی بڑے بڑے اسکرین لگائے گئے ہیں تاکہ لوگ بہ آسانی مودی کا خطاب سن سکیں۔