لکھنؤ۔ راشٹریہ لوک دل اترپردیش کے ریاستی جنرل سکریٹری وسیم حیدر نے مودی کو صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ ملک کیلئے بھی نقصاندہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک فرقہ پرست پارٹی کے فرقہ پرست رہنما ہیں، ان کی ذہنیت کی وجہ سے ہی گجرات فسادات رونما ہوئے اور پوری دنیا میں ملک کا وقار مجروح ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے شخص کو ملک کی باگ ڈور مل جائے گی تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملک کا کیا حال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات مسلمانوں کیلئے بہت اہم ہیں۔
اگر دور اندیشی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو اس سے قوم و ملک کا بڑا خسارہ ہو سکتا ہے۔