نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے وسطی ایشیا کے ملک ازبکستان کے یوم آزادی پر وہاں کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے ۔
مسٹر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ “میں یوم آزادی کے موقع پر ازبکستان کے لوگوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ ہندستان ازبکستان کے ساتھ اپنے قریبی رشتے کو ہمیشہ اہمیت دیتا رہے گا”۔
وزیراعظم نریندر مودی حال ہی میں ازبکستان کے دورے پر گئے تھے ۔